ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں رانا ثناء اللّٰہ سے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ2026ء میں بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کی شمولیت کے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کےلیے مستقبل کا فائدہ اسی بات میں ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہو، حقیقت ہے کہ کرکٹ میں ہمارا نقصان ہوگا، ہمیں پیسے بھی کم ملیں گے۔سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے بنگلہ دیش کا ساتھ دینے کے دور رس اثرات ہوں گے، ممکن ہے کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات ہوں اور ہم دو بھائیوں کی طرف ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت ہم دونوں کا دشمن ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے یا نہیں، اس معاملے پر تفصیلی گفتگو اور تمام امور کے جائزے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ممکن ہے۔

WhatsApp
Get Alert