کینسر سے کیسے بچی؟ کبریٰ خان نے پوری کہانی سنادی

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کا احوال بتایا ہے۔کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق کئی انکشافات کیے۔اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے، ایک تو کووڈ تھا پھر کچھ دیگر چیزیں میری زندگی میں چل رہی تھیں۔ اسی دوران میں رواں برس ماہِ جنوری میں لندن چلی گئی، ان دنوں میرے وزن میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا تھا جس پر میں اپنا چیک اپ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئی۔دوران انٹرویو کبریٰ خان

نے انکشاف کیا کہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے میرے جسم میں گِلٹی دریافت کی جس کے بعد انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے، مجھے اس چیز کی بالکل توقع نہیں تھی۔کبریٰ خان نے کہا کہ اس وقت میں نے سوچا کہ الحمد اللہ مجھے بروقت اس بیماری کا علم ہوگیا، ڈاکٹرز نے اس وقت کہا کہ میرا فوری طور پر آپریشن کرنا ہوگا تاکہ گلٹی نکال کر دیکھا جاسکے کہ اگر یہ کینسر ہے تو آپ کون سے اسٹیج پر ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے دو ائوپریشنز کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ کینسر نہیں تھا لیکن علاج میں تھوڑی سی مزید دیر ہوتی تو یہ کینسر کی بدترین قسم میں تبدیل ہو سکتا تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میں پاکستان واپس لوٹی تو سب نے میرے وزن پر بات کی کیونکہ لوگ اس بات سے لاعلم تھے کہ میں لندن سے کون سی جنگ لڑ کر آرہی ہوں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

6 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

29 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

39 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

47 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

54 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

1 hour ago