رمضان المبارک کے نظام الاوقات جاری! جانیں روزے کے دورانیہ کتنے ہوگا

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں ماہ رمضان کا ماحول ہر سال دلکش اور روح پرور ہوتا ہے خاص طور پر حرمین شریفین کی رونقیں اس دوران دیدنی ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں رواں سال رمضان المبارک کے نظام الاوقات جاری کر دیے گئے ہیں۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے جبکہ عید الفطر جمعہ، 20 مارچ کو متوقع ہے تاہم حتمی تاریخ رویت ہلال کے بعد ہی طے ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ اس سال اکثر عرب ممالک میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزوں کے دورانیے میں روزانہ بنیاد پر ایک سے دو منٹ کا اضافہ ممکن ہے جس کے سبب آخری عشرے کے روزے پہلے سے تھوڑا طویل ہوں گے۔

ارضیاتی اور فلکیاتی ماہرین کے مطابق، جغرافیائی محل وقوع اور عرضِ بلد کے اعتبار سے روزے کے دورانیے میں ملکوں کے درمیان فرق ہوتا ہے۔ خط استوا کے قریب اور شمالی یا جنوبی علاقوں میں دن اور رات کے دورانیے میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں رواں سال رمضان کے پہلے روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ ہوگا جو بتدریج بڑھ کر 13 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس سال زیادہ تر مسلمان ممالک میں روزے کا دورانیہ اور موسم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ اور خوشگوار ہوگا۔ اس بنیاد پر توقع کی جا رہی ہے کہ رمضان 2026 کے دن ماضی کے مقابلے میں کافی خوشگوار رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert