سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر، 25 جنوری 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

لاہور(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ ہوا جس سے سونا فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا اور سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ہفتے کو مقرر کیے گئے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 5لاکھ 21 ہزار 162 روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 46 ہزار 812روپے ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 109 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 9 ہزار 592 روپے کی سطح پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 526روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 10 ہزار 801 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں 451 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 9 ہزار 260 روپے فی 10 گرام ہوگئی، جبکہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
