ہم نے اچھے امیدوار کھڑے کیے لیکن وہ بھی ہار گئے، شوکت یوسفزئی نے ہارنے کی بڑی وجہ بیان کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ پہلے مرحلے میں انتخابات کے نتائج پر غلطیاں، خامیاں ٹھیک کرنےکی کوشش کریں گے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نےاچھے امیدوار کھڑے کیے تھے وہ بھی ہار گئے، مہنگائی بڑی وجہ بنی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوریت مستحکم ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے انتخابات ہوئے، اسی لیے کہہ رہے تھےانتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیے جاتے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی وجہ بنی لیکن

ایزی لوڈ یا کرپشن کا الزام نہیں لگا، جو منتخب ہوکر آئے انہیں فنڈ دیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ،ہمارے یہاں طلب رسد میں فرق کی وجہ سےمہنگائی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں نتائج پہلے مرحلے سے مختلف ہوں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

49 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

53 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

1 hour ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

1 hour ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago