این سی او سی کا بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا . این سی او سی کے مطابق تیس سال سے زیادہ عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے .

بوسٹر ڈوز یکم جنوری سال 2022سے لگوائی جا سکے گی، بوسٹر ڈوز کیلئے پسند کی ویکسین لگوائی جاسکے گی . خیال رہے کہ 3 دسمبر سے سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا . محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق بوسٹر کے لیے پہلی ویکسین کے 6 ماہ مکمل ہونا لازمی ہیں، بوسٹر ڈوز ابتدائی طور پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں