وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر ردِعمل آ گیا

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر ردِعمل سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں ووٹ پول کرنے کے لیے کے پی کے اسمبلی پہنچ گئے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کیوں ہار رہی ہے؟۔
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت سسٹم کا حصہ ہے۔جبکہ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔ شوکت یوسفزئی نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔ شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گذشتہ روز ہوئی۔ خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک جے یو آئی ف آگےاور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوبرتری حاصل ہے۔ پشاور کے میئر کی نشست کے لیے 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار زبیر علی 12 ہزار 551 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش 11 ہزار 534 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی اور کوہاٹ میں جے یو آئی ف کے امیدوارکو میئر کی نشست پربرتری حاصل ہے۔ اب تک کے موصول ہونے والے اٹھائیس ویلج کونسل کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گیارہ آزادامیدوار ویلج کونسل کی نشستوں پرمنتخب ہوئے ہیں۔ ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں چیئرمین کی نشست کے لیے 65 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غیور علی 9 ہزار 283 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اشفاق احمد 9 ہزار 169 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
جے یو آئی اور اے این پی کے 6، 6، پی ٹی آئی کے 3، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کا ایک، ایک امیدوار ویلج کونسل کی نشست پرکامیاب ہوا ہے۔ اب تک کے موصول ہونے والے سولہ نیبرہوڈ کونسل کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 9 آزاد امیدوارنیبر ہوڈ کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے۔ جمعیت علمائے اسلام 3، اےاین پی، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا ایک ایک امیدوارنیبرہوڈکونسل کی نشست پرمنتخب ہو۔

Recent Posts

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

4 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

13 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

19 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

31 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

54 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago