نیب ریفرنسز ٗشہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان پر فرد جرم عائد ٗحمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہائوسنگ ریفرنسز کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی ،عدالت نے حمزہ شہباز کی علالت کے باعث ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان پر فرد جرم عائد کر دی ۔ احتساب عدالت میں شریف فیملی اور شریک ملزمان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف نے عدالت کے روبرو پیش

ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز کمر کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر ان کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی ۔حاضری معافی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹرز نے حمزہ شہباز کو دس روز آرام کا مشورہ دیا اس لئے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے جسے فاضل عدالت نے منظور کرلیا۔دوران سماعت رمضان شوگر مل ریفرنس میں نیب نے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا،جس میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی درخواست ناقابل سماعت ہے، استدعا ہے درخواست مسترد کی جائے۔فاضل عدالت نے نیب کے جواب پر وکلا ء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کرلیا ۔آشیانہ اقبال ہائوسنگ ریفرنس پر شہباز شریف کے شریک ملزمان امتیاز حیدر اور بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر بھی نیب نے جواب جمع کرادیا جس میں دونوں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ۔ فاضل عدالت نے اس جواب پر بھی وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کرلی ۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے منی لانڈرنگ اکائونٹس میں گرفتار شہباز شریف کے شریک ملزم احمد علی خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب گواہوں کو طلب تے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، اراکین اسمبلی اور کارکنان بھی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچے اور نعرے لگاتے رہے ۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

28 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

33 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

44 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

46 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

56 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago