نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرائے جانے کے بعد نیب حرکت میں آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرائے جانے کے بعد نیب حرکت میں آگیا ، مزار قائد کے اطراف سیکورٹی رسک کے پیشِ نظر ایک مرتبہ پھر غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا۔آئندہ چند روز میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھیجے گئے مراسلے میں نشاندہی کے باوجود مذکورہ عمارتوں پر نوٹس نہ لینے کے اسباب طلب کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل نیب کی جانب سے مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی شکایت پر مزار کے اطراف چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھیجی گئی تھی جس میں متعدد عمارتوں کوخلاف ضابطہ تعمیرات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جو مزار کی گنبد سے بلند سطح پر بنائی گئیں تھیں.
اس ضمن میں گذشتہ چند ماہ میں کسی قسم کی کارروائی سامنے نہ آ نے پر نیب حکام نے ایس بی سی اے سے جواب طلب کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

3 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

12 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

24 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

32 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

42 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

50 mins ago