یو اے ای ؛ سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کیلئے گرین پاس لازمی قرار

ابوظہبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کیلئے گرین پاس لازمی قرار دے دیا گیا ، یو اے ای نے ملک کے تمام امارات میں ملازمین اور زائرین کے تمام وفاقی حکومتی اداروں میں داخلے کے لیے گرین پاس سسٹم کو اپنایا ہے . امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام (WAM) نے رپورٹ کیا ہے کہ وزارت صحت اور روک تھام اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے مطابق صرف مکمل طور پر ٹیکے لگوانے والے ملازمین ، زائرین اور ویکسی نیشن کرانے والے دیگر افراد کو 3 جنوری 2022ء سے سرکاری اداروں میں داخلے کی اجازت ہوگی ، اس میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں کسی بھی منظور شدہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کی ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے بوسٹر خوراکیں لیں تاہم انہیں الحوسن ایپ میں گرین پاس سسٹم کی تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے ہر 14 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوگی .

بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن سے مستثنیٰ افراد کو بھی سرکاری اداروں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی ، تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ الحسن ایپ میں ان کی حیثیت سبز رنگ میں دکھائی دیتی ہو لیکن انہیں ہر سات دن میں پی سی آر ٹیسٹ کرنا چاہیے ، یہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے علاوہ ہے جنہیں کسی بھی لیبارٹری ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے . خیال رہے یو اے ای حکام کی جانب سے الحوسن ایپ پر تین کلر کوڈز متارف کرائے گئے ہیں جو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کے کارآمد ہونے کی مُدت کو ظاہر کرتے ہیں ، گرین پاس کسی شخص کے ویکسین سٹیٹس اور پی سی آر ٹیسٹ کے کارآمد ہونے کی مُدت کو ظاہر کرتا ہے ، پہلی کیٹگری مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کی ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم 28 روز گزر چکے ہیں یا انہوں نے بطوررضاکار ویکسین کے ٹرائلز میں حصہ لیا ہوگا ، ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ الحوسن ایپ پر اسٹیٹس 30 روز کے لیے سبز (green) رنگ میں ظاہر ہو تا ہے جس کو اب کم کرکے 14دن کردیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں