ویرات کوہلی ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں: سارو گنگولی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی کا انداز اور رویہ بہت پسند ہے لیکن وہ ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں۔ گڑگائوں میں ایک تقریب میں جب بی سی سی آئی کے صدر سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے اچھا رویہ کس کا لگتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کوہلی کا رویہ پسند ہے لیکن وہ لڑتے بہت ہیں۔
جب ان سے مزید سوال کیا گیا کہ وہ زندگی میں تنائو سے کس طرح سے نمٹتے ہیں تو انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ زندگی میں کوئی تنائو نہیں، صرف بیویاں اور گرل فرینڈ ہی تنائو کا سبب بنتی ہیں۔ واضح رہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بتائے بغیر ہٹانے پر کوہلی اور بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل 15 دسمبر کو کوہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بارے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل انہیں اگاہ کیا اور اس بارے میں بورڈ نے کوئی مشاورت نہیں کی تھی۔ ویرات کوہلی نے انکشاف کیا تھا کہ 8 دسمبر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکشن کی میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا بتایا گیا، اس سے قبل اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر چیتن شرما نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم پر مشاورت کی جس پر ہم دونوں نے اتفاق کیا اور کال ختم کرنے سے قبل مجھے بتایا گیا کہ پانچوں سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں ون ڈے ٹیم کا کپتان نہیں ہوں گا جس پر میں نے جواب دیا کہ ’ٹھیک ہے‘۔کوہلی کے اس بیان کے بعد بھارتی بورڈ کو شدید دبائو سامنا ہے اور گنگولی اور کوہلی کے درمیان اختلافات کی خبریں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔جب گنگولی سے کوہلی کے مذکورہ بیانات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کچھ نہیں کہنا، ہم اس سے نمٹ لیں گے اور اس معاملے کو بی سی سی آئی پر چھوڑ دیں۔

Recent Posts

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

1 min ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

7 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

19 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

42 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

52 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

1 hour ago