بلدیاتی انتخابات، ساس اور بہو کے انتخابی دنگل کی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی

پشاور (قدرت روزنامہ)فاٹا انضمام کے بعد ضلع مہمند میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں مرد امیدواروں کے ساتھ خواتین نے بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا، ساس اور بہو دو الگ الگ ویلیج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ ا . دونوں خواتین گھر گھر جا کر بھر پور انتخابی مہم چلائی .

اور اب لوئر مہمند میں ساس اور بہو کے انتخابی دنگل کی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی . غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ چکے ہیں جس کے مطابق بہو کو شکست ہو گئی جب کہ ساس کا معاملہ فی الحال لٹک گیا . بہو رابعہ بی بی اپنی مخالف جماعت اسلامی کی امیدوار سے ہار گئیں تاہم ان کی 65 سالہ ساس دنیا بی بی اور ان کے مخالف ووٹ برابر نکل آئے . جس کے بعد اب دنیا بی بی کی یار یا جیت سے متعلق فیصلہ ٹاس سے کیا جائے گا . ویلیج کونسل ترکزئی 3 سے عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار 65 سالہ دنیا بی بی کا مشن معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل حل کرنا ہے . 4 بچوں کی ماں 35 سالہ رابعہ بی بی اس گھرانے کی بہو ہیں اور وہ ویلیج کونسل ترکزئی 2 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں . انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد مسائل و مشکلات سے پریشان خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٴْٹھانا ہے . دونوں ساس بہو انتخابی مہم میں بھی ایک دوسرے کی مدد کرتی رہیں تھیں اور کھاناپکانے، برتن دھونے اوردیگرگھرکے کاموں میں ایک دوسر یکا ہاتھ بٹاتی ہیں . بلدیاتی انتخابات میں ضلع مہمند کے 65 ویلیج کونسلز سے 155 خواتین امیدوار میدان میں ہیں . یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گذشتہ روز ہوئی . خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک جے یو آئی ف آگےاور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے . خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے . غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوبرتری حاصل ہے . پشاور کے میئر کی نشست کے لیے 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار زبیر علی 12 ہزار 551 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش 11 ہزار 534 ووٹ لے کر پیچھے ہیں . جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی اور کوہاٹ میں جے یو آئی ف کے امیدوارکو میئر کی نشست پربرتری حاصل ہے . اب تک کے موصول ہونے والے اٹھائیس ویلج کونسل کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گیارہ آزادامیدوار ویلج کونسل کی نشستوں پرمنتخب ہوئے ہیں . ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں چیئرمین کی نشست کے لیے 65 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غیور علی 9 ہزار 283 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اشفاق احمد 9 ہزار 169 ووٹ لے کر پیچھے ہیں . جے یو آئی اور اے این پی کے 6، 6، پی ٹی آئی کے 3، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کا ایک، ایک امیدوار ویلج کونسل کی نشست پرکامیاب ہوا ہے . اب تک کے موصول ہونے والے سولہ نیبرہوڈ کونسل کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 9 آزاد امیدوارنیبر ہوڈ کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے . جمعیت علمائے اسلام 3، اےاین پی، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا ایک ایک امیدوارنیبرہوڈکونسل کی نشست پرمنتخب ہوا . . .

متعلقہ خبریں