اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

برطانیہ(قدرت روزنامہ)برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے سبب برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئےتمام مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ سے بالواسطہ فضائی مسافروں کا بھی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل مسافروں کی ویکسینیشن اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لازمی ہو گی۔
این سی اوسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سو فیصد ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کے لیے برطانیہ کی براہ راست پروازیں ایڈجسٹ کرے۔دوسری جانب سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت رکھا جائے گا کہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔سی اے اے حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کوروناوائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

3 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

16 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

27 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

39 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

48 mins ago