ایمرٹس ایئر لائن نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی

یو اے ای (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پروازوں کی منسوخی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ائیرلائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 14 دنوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش یا سری لنکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو کسی بھی دوسرے راستے سے یو اے ای میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم سامنے آنے کے بعد یہ پاکستان اور بھارت سے پروازوں پر سفری پابندی کی تازہ ترین توسیع ہے۔متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران، جو کورونا کے پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اتحاد ائیرلائن نے بھی پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک سے پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کی تھی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 1547 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل مریض 6 لاکھ 67 ہزار 80 ہوگئے۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق کورونا سے شفا پانے والوں کی تعداد 1519 رہی اب کل صحت یاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار 753 ہوچکی ہے۔وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کورونا سے 3 اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 1910 ہے۔
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 64 ہزار 110 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔یاد رہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم سامنے آنے کے بعد یہ پاکستان اور بھارت سے پروازوں پر سفری پابندی کی تازہ ترین توسیع ہے۔متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران، جو کورونا کے پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

13 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

25 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

34 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدواران خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے پاس امیدواران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں…

37 mins ago

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

44 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

1 hour ago