شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوریت مستحکم ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے انتخابات ہوئے، اسی لیے کہہ رہے تھیانتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیے جاتے . انہوں نے کہا کہ مہنگائی وجہ بنی لیکن ایزی لوڈ یا کرپشن کا الزام نہیں لگا، جو منتخب ہوکر آئے انہیں فنڈ دیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی،ہمارے یہاں طلب رسد میں فرق کی وجہ سے مہنگائی ہے . شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتائج پہلے مرحلے سے مختلف ہوں گے . . .
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں انتخابات کے نتائج پر غلطیاں، خامیاں ٹھیک کرنیکی کوشش کریں گے . صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نیاچھے امیدوار کھڑے کیے تھے وہ بھی ہار گئے، مہنگائی بڑی وجہ بنی .
متعلقہ خبریں