اسکولوں کے بعد کالجز، یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اسکولوں کے بعد کالجز، یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا جو 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسکولوں کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ای سی نے جاری مراسلے میں کہا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا جو 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کالجز اور جامعات 7 جنوری سے کھلیں گے۔ یاد رہے کہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے پہلے ہی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 17 دسمبر کو وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث 23 دسمبر 2021ء سے 6 جنوری 2022ء تک بند رہیں گے۔

وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ چھٹیوں میں ویکسی نیشن اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سموگ کے پیش نظر 23 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اسی طرح این سی اوسی کے آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے شدید دھند اور اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں 3 جنوری 2022 سے چھٹیاں کی جائیں گی۔ تمام وفاق کی تمام اکائیاں اس فیصلے کے مطابق چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔ این سی اوسی کی ہدایات کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 7 چھٹیوں کا 3 سے 9 جنوری تک کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago