ملک میں معیشت کی تباہی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے: حماد اظہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں معیشت کی تباہی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے جبکہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی ن لیگ کا ہی شاخسانہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ن لیگ کو قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں معیشت کی تباہی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی ن لیگ کا ہی شاخسانہ ہیں۔ گیس کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دئیے جاتے رہے، اب ملک میں گیس کی ڈیمانڈ ہر روز بڑھ رہی ہے۔ توانائی کی طلب اور رسد میں توازن لانے کے لیے متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس کا بے دریغ استعمال نہ روکا گیا تو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ڈومیسٹک گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے،سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ، گیس کی بندش کے باعث لکڑیوں اور گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئیں، لائنوں میں لگ کر لوگ سلنڈر بھروانے پر مجبور ہوگئے ۔
کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، لیاری میں گزشتہ چار مہینے سے گیس ناپید ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، علاقہ مکینو ں نے بتایاکہ دھوئیں سے کھانسی اور آنکھوں کے امراض بڑھ گئے ہیں۔سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی ، کچھ علاقوں میں گیس بالکل غائب ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر میں گیس شارٹ فال 15 سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق حکومت نے گیس سپلائی برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا تاہم جو اب تک پورا نہیں کیا، ایک دو دن میں اگر گیس فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ اپنی ملز بند کرکے سڑکوں پر آ جائیں گے۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، گھریلو صارفین گیس کی قلت سے پریشانی ہوئی، سلنڈر اور لکڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago