اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ نومبر میں خسارہ 5 ارب ڈالر تھا، تازہ اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ 20 ارب 64 کروڑ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے زائد ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں ملک کا تجارتی خسارہ 20 ارب 64 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 5 ماہ میں بیرون ملک سے 33 ارب ڈالرز کی اشیاء امپورٹ کی گئی ہیں۔ جولائی تا نومبر صرف 12 ارب 36 کروڑ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق خوراک کی اشیاء، موبائل فونز، گاڑیاں اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 673 ارب روپے سے دودھ، کریم، گندم، چائے، چینی، پام آئل جبکہ پہلے 5 ماہ میں 85 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز موبائل فونز کی درآمدات رہیں۔ علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ 8 ارب 37 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پیٹرولیم درآمدات 112 فیصد زیادہ رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے5 ماہ کے دوران ساڑھے 81کروڑ ڈالر کی کاریں درآمد کی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 6 ارب ڈالر زرعی سامان، 2 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات اور 2 ارن 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کا لوہا، اسٹیل، ایلومینیم اور سونا درآمد کیا گیا ہے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…