ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)برطانوی کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ کے صرف چوتھے اور 2008ء کے بعد کیلنڈر ایئر میں 1600 رنز سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے لیکن آسٹریلیا میں پہلی سنچری کے لیے ان کا انتظار مزید لمبا ہوگیا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان 2021ء میں شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے 14 ٹیسٹ میچوں میں 62.69 کی اوسط سے 6 سنچریوں سمیت 1630 رنز بنائے لیکن 30 سالہ کھلاڑی نے آسٹریلیا کی سرزمین پر کبھی اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔
وہ برسبین میں پہلے ٹیسٹ میں 89 رنز بنا کر کینگروز کے دیس میں پہلی سنچری کے قریب پہنچے اور ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ دوسرے ٹیسٹ میں اچھے انداز میں نظر آئے لیکن کیمرون گرین نے انہیں سٹیو سمتھ کے ہاتھوں سلپ میں 62 رنز پر کیچ آئوٹ کروایا۔
اس کے باوجود جو روٹ نے اپنے ناقابل یقین سیزن میں ایک اور تاریخ رقم کی اور ایک کیلنڈر سال میں 1600 ٹیسٹ رنز بنانے والے صرف بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
اس فہرست میں پاکستان کے محمد یوسف 2006ء میں 1788 رنز بنا کر پہلے، ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویوین رچرڈز 1976ء میں 1710 رنز کے ساتھ دوسرے جب کہ سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ 2008ء میں 1656 رنز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ جو روٹ اب تک 1630 رنز بنا چکے ہیں اور میلبورن میں اس سال ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ابھی باقی ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…