پی ڈی ایم کے سربراہ نے حاجی لشکری رئیسانی کی شخصیت کو متاثر کن قرار دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علمااسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی شخصیت کو متاثر کن، سیاست کو اصولی اور مطالعے کو وسیع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی شخصیت سے متاثر ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاس کوئٹہ میں چیف آف سراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی جانب سے دیئے گئے عصرانے میں شرکت کے بعد نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جمعیت علمااسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد و دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ وہ نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی کی شخصیت سے متاثر ہیں،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا مطالعہ انتہائی وسیع ہے اورانہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے۔ دونوں رہنماں کے درمیان ہونیوالی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

2 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago