کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اخبارات کو اشتہارات کی مد میں بلوں کی ادائیگی کے لیئے فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو فوری طور پر فنڈز کا اجرا کرکے انہیں اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلء کا کہنا ہے کہ صوبے کی اخباری صنعت کو فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور فنڈز کے اجرا کے زریعہ صنعت سے وابستہ کارکنان کے مالی مسائل حل کرینگے و زیراعلء نے محکمہ اطلاعات کو اخبارات و جرائد کے واجبات کی ادائیگی کے لیئے مجموعی طور پر درکار فنڈز کی منظوری کے لیئے سمری بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے واضع رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیلی نیوز پیپر ایڈیٹر ز کونسل کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیراعلء نے واضع طور پر یقین دہانی کرائی تھی کہ موجودہ حکومت اخباری صنعت کی ترقی کے لیئے بھرپور معاونت فراہم کریگی اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…