مولانا فضل الرحمن کے سا تھ ملاقات میں اتنی مٹھاس تھی کہ اس میں چینی ڈالنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی،نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواء کے بدیا تی انتخابات سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جعلی تھی ہم روز اول سے افغانستان میں تحریک طالبان کے سیا سی طورپر حامی ہیں نہ میں مشرف ہو ں اور نہ ہی میں امریکہ کا غلام ہوں،وقت آنے پر ثابت ہو گیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہو ئی تھی جمعیت علما ء اسلام پہلے بھی خیبرپختونخواء کی سب سے بڑی سیا سی قوت تھی اور اب بھی سب سے بڑی سیا سی قوت ہے،نوا ب محمد اسلم خان رئیسانی کو جمعیت علماء اسلام میں شمو لیت کی عوت دی ہے اگر انہوں نے شمو لیت کا فیصلہ تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔یہ بات انہوں نے پیر کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں چیف آٖف سراوان و سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکر ٹری جنرل سینیٹر مولاناعبد الغفور حیدری، صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع،صوبائی جنرل سیکر ٹری رکن قومی اسمبلی مفتی آغا محمد شاہ بھی موجود تھے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نوا ب محمد اسلم خان رئیسانی نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے وہ اپنے خطے اور علا قے کے بڑے ہیں 2013کے بعد انہوں نے پارلیمانی معاملات میں جمعیت علماء اسلام کو سپورٹ کیا ہے مستونگ میں تعزیت کے سلسلے میں آیا تھا لیکن مجھے پتا لگا کہ نوا ب محمد اسلم خان رئیسانی نے خواہش کا اظہا ر کیا ہے کہ میں انکے سا تھ چائے پیوں تو میں نے آکر انکے سا تھ چائے پی انہوں نے کہاکہ سیاست نوا ب محمد اسلم خان رئیسانی ملک بلخصوص بلو چستان کی سیا ست کو بخو بی جانتے ہیں ہم نے نوا ب محمد اسلم خان رئیسانی کوجمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی دعوت دی ہے فیصلہ انہوں نے کرنا ہے ہم تو خوش آمدید کہیں گے انہوں نے کہاکہ ہم روز اول سے افغانستان میں تحریک طالبان کے سیا سی طورپر حامی رہے ہیں ہم دنیاکے پیچھے نہیں جا تے نہ میں مشرف ہو ں اور نہ ہی میں امریکہ کا غلام ہوں آج امریکہ کہتا ہے کہ انسا نی حقوق کے لئے کوئی جو گرافیا حدود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ نے کہا ہے کہ قیدوں کے بارے میں جو حقوق ہے طالبان اس زمرے میں نہیں آتے لیکن آج انہوں نے افغانستان کے مذاکرات بھی کئے اور عمارت اسلامیہ کو بھی تسلیم کیا انہوں نے کہاکہ طالبان آج پاکستان آئے وہ اپنے ملک کی نمائند گی کے لئے آئے ہیں اگر میرا ملک انکا استقال کر سکتا ہے تو میں بھی اپنے گھر میں انکا استقبال کر سکتا ہوں انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں پی ڈی ایم کے کارکنوں کی سطح پر تیا رایاں اوررابطے شروع ہیں کراچی میں مو لانا اویس درانی سندھ پی ڈی ایم قیادت کو بلائیں گے تاکہ 23مارچ کے لئے مشاورت ہو سکے اور میں بھی ایک ہفتے کے بعد اپنے صوبے میں پی ڈی ایم کے جماعتوں کے سربراہاں کو بلاؤں گا بلو چستان کی پی ڈی ایم کے سربرا ہ محمد خان اچکزئی اور میاں شہباز شریف سے میٹنگ کر کے اشتماعی تیاروں کی ضرورت کو پورا کروں گا انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس وقت تحصیلوں اور یو نن کو نسل کی سطح پر بھی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وقت آنے پر ثابت ہو گیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہو ئی تھی جمعیت علما ء اسلام خیبر پختو نخواء کی پہلے بھی سب سے بڑی سیا سی قوت تھی اور اب بھی سب سے بڑی سیا سی قوت ہے ہم علماء، دین اسلام کی جما عت ہیں اور ہم پاکستان میں آئین کی روح سے جو قرآن و سنت کا نظام ہے اس کی بات کر تے ہیں لوگ سوچتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام اگر اوپر آگئی تو مغر بی دنیا کیا سوچے گی جب امریکہ اور مغر بی دنیا نے افغانستا ن میں طالبان کے سا تھ صلح کر لی تو ہم انکے لئے کیوں نا قابل قبول ہوں گے لہٰذ اس قسم کی سوچ ختم ہو جا نی چاہئے کسی جماعت کو آگے نہیں جا نے کی سوچ شکست کھا چکی ہے اب راستے کھول دو ہمیں آگے بڑھنے دو ہم پاکستان کو ان سے بہترچلا ئیں گے ہم دیانت دار ہیں جمعیت علماء اسلام وہ واحد جماعت ہے جس کے لئے کسی بھی قسم کی کرپشن کی با تیں نہیں ہے اور اب یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ کر پشن کی با تیں ہتھیار کے طورپر استعمال ہو رہی ہیں اس قسم کی چیزیں اگر ملک میں رہیں گی تو ملک کا کاروبار ٹھپ ہو جائے گا سیا ست دانوں کو بد نام کر نا انکی تذلیل کرنا اب ختم ہو جا نا چاہیے ورنہ جولو گ سیا ست دانوں کے خلاف اس قسم کا پرو پیگنڈ کر تے ہیں وہ سیا ست دانوں سے ہزار گناکرپٹ ہوں گے انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد میں فرق ہو تا ہے ہمیشہ اپو زیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لائی جا تی ہے لیکن بلو چستان میں جام کمال خان کی اپنی پار ٹی نے پیش کی تھی اگر میری جھولی میں زیا دہ لوگ آتے ہیں میں کیوں انکار کروں گا لیکن چونکہ ہم اپنے رویہ پر قائم رہے کہ ہم اس حکومت میں شامل نہیں ہوں گے ہم اپوزیشن کا کر دار ادا کریں گے لیکن پھر سا رے انڈے ایک ہی ٹوکری میں جمع ہو گئے انہوں نے کہا کہ کچھ اور بڑھ گئے ہیں اندھرے تو کیا ہوا مایوس ہم نہیں ہیں طلوع ایثار سے ہم انہوں نے کہا کہ اب تو خیبر پختو نخواء نے پیغام دے دیا ہے کہ یہ جعلی حکومت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے چیف آٖف سراوان و سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے سا تھ ملاقات میں اتنی مٹھاس تھی کہ اس میں چینی ڈالنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

16 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

17 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

31 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

39 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

48 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

53 mins ago