فضل الرحمان کا پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہو چکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ فضل الرحمان کا پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔ فضل الرحمان ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف کرپشن بڑھا سکتے ہیں اور کہ یہ لوگ سیاسی بے روزگار ہیں اور ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ اپنے روزگار کے لیے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور بعض شر پسند عناصر مہنگائی کی آڑ میں سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔

اس سے قبل امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔ جے یو آئی (ف) پہلے بھی صوبہ خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت تھی اور آج بھی ہے۔

اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی بھی موجود تھے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے پارلیمانی معاملات میں ہمیشہ جمیعت کو سپورٹ کیا ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دے دیا ہے کہ یہ جعلی حکومت تھی اور ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں کارکنان کی سطح پر تیاریاں شروع ہیں اور ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آ گئے تھے جب کہ دیگر پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں لیکن ابھی ہمارے پاس دو ماہ ہیں جبکہ پنجاب میں شہباز شریف 23 مارچ کے پلان پر مشاورت مکمل کریں گے۔

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں جبکہ ہمیں نظام چلانا آتا ہے اور پاکستان کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔ کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں لیکن جے یو آئی کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے طالبان سے صلح کر لی ہے۔

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

4 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

18 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

31 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

36 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

42 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

49 mins ago