(قدرت روزنامہ)سیشن عدالت میں گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بدسلوکی کے کیس میں اہم پیشرفت ۔عدالت نے کیس میں ملوث ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ پولیس نے تفتیشی رپورٹ میں ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دے رکھا ہے۔ پولیس نے مقدمہ کا تفصیلی ریکارڈ عدالت پیش کر دیا تھا۔عدالت نے مقدمہ کے مرکزی کردار ریمبو کے وکلا کےدلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ملزمان کے خلاف مختلف دس دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافاتیا درہے کہ گزشتہ پیشی پر سیشن کورٹ میں گریٹر اقبال پارک مقدمہ کے مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو نے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جو کہ 14 دسمبر تک ملتوی کردی تھی ۔عدالت میں درخواست گزار وکیل کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا تھا۔عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا تفصیلی ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…