دبئی (قدرت روزنامہ)ڈالر کا روپے میں بھاو دبئی کے مقابلے پاکستان میں
10 روپے سے کم ہے، پاکستان میں ڈالر 181 جبکہ دبئی میں 189 روپے کا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ڈالر بیچیں تو 181 روپے ملیں گے جبکہ دبئی میں بیچو تو 189 اس لیے ڈالر پاکستان لانے کے بجائے دبئی میں فروخت کرکے روپیہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھیجا جارہا ہے۔اسٹیٹ بینک بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سٹے بازی روکنے کے اقدامات کررہا ہے۔ مرکزی بینک نے ڈالر خریداری کی شخصی یومیہ اور سالانہ حدیں مقرر کیں ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کی عالمی ادائیگیوں کی بھی حد کا تعین کیا گیا ہے۔اس کے علاہ بائیومیٹرک تصدیق اور ہزار ڈالرز سے زائد خریداری پر دستاویزات جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپینیز کا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار سخت کرنے سے لوگ سسٹم کے باہر جاکر کام کررہے ہیں۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد انہیں تقریباً 3 ارب ڈالرز ماہانہ ملنے والی امداد بھی بند ہوگئی ہے۔ امریکی امداد کا کچھ حصہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں بھی استعمال ہوتا تھا لیکن امداد بند ہوگئی ہے، اس لیے افغانستان اپنی عالمی ادائیگی کے لیے پاکستانی ڈالر استعمال کررہا ہے۔ ملک بوستان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افغانستان سے روپے میں نہیں بارٹر ٹرید کرے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…