برطانوی اخبار ڈیلی میل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج پر ایک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لی گئی ویڈیو کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کو دلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے . ویڈیو میں اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے والے دلہا نے جب دلہن کے چہرے پر مکھی دیکھی تو اس نے مکھی ہٹانے کے لیے زور سے ہاتھ ہلایا جو دلہن کے منہ پر جالگا اور اس واقعے کے بعد دلہا دلہن کی بھی ہنسی نکل گئی .
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت میں ایک واقعہ پیش آ یا تھا جس میں دولہن نے دولہے کے منہ پر تھپڑ مار دیا تھا . یہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں عجیب و غریب واقع پیش آیا ہے جس کو سن کر لوگ حیران ہو پریشان ہو گئے . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دلہن نے سسرال پہنچتے ہی شادی کی پہلی رات دلہے کو تھپڑ رسید کر دیا اور واپس اپنے میکے چلی گئی . رپورٹ کے مطابق جب یہ معاملہ دلہے کے خاندان کے ہاتھوں سے نکل گیا تو انہوں نے مقامی پولیس کو واقع کی اطلاع دی . پولیس نے دونوں خاندانوں کے مابین صلح کرانی کی کوشش کی تاہم معاملات مزید بگڑ گئے . بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دلہے کا معاشقہ سامنے آنے کے بعد دلہن نے اسے تھپڑ رسید کیا ہے . رپورٹ کے مطابق شادی کی تمام رسومات کے دوران دلہن خاموش رہی جیسے ہی وہ اپنے سسرال پہنچی تو یہ واقعہ پیش آیا ہے . . .View this post on Instagram