دلہے نے دلہن کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

برطانیہ(قدرت روزنامہ) برطانیہ سے ایک ویڈیو نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، جہاں پر شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے دلہن کو تھپڑ مار دیا۔بھارت میں دلہن کے دولہا کو تھپڑ مارنے جیسے دلچسپ واقعات کی خبریں تو سامنے آتی ہی رہی ہیں لیکن مغرب میں بھی ایک شادی کے دوران دولہا نے اپنی دلہن کو تھپڑ دے مارا جو دراصل بے دھیانی میں لگا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج پر ایک جوڑے کی شادی کی تقریب سے لی گئی ویڈیو کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کو دلہن کو بے دھیانی میں تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے والے دلہا نے جب دلہن کے چہرے پر مکھی دیکھی تو اس نے مکھی ہٹانے کے لیے زور سے ہاتھ ہلایا جو دلہن کے منہ پر جالگا اور اس واقعے کے بعد دلہا دلہن کی بھی ہنسی نکل گئی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت میں ایک واقعہ پیش آ یا تھا جس میں دولہن نے دولہے کے منہ پر تھپڑ مار دیا تھا۔یہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں عجیب و غریب واقع پیش آیا ہے جس کو سن کر لوگ حیران ہو پریشان ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دلہن نے سسرال پہنچتے ہی شادی کی پہلی رات دلہے کو تھپڑ رسید کر دیا اور واپس اپنے میکے چلی گئی۔رپورٹ کے مطابق جب یہ معاملہ دلہے کے خاندان کے ہاتھوں سے نکل گیا تو انہوں نے مقامی پولیس کو واقع کی اطلاع دی۔
پولیس نے دونوں خاندانوں کے مابین صلح کرانی کی کوشش کی تاہم معاملات مزید بگڑ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دلہے کا معاشقہ سامنے آنے کے بعد دلہن نے اسے تھپڑ رسید کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تمام رسومات کے دوران دلہن خاموش رہی جیسے ہی وہ اپنے سسرال پہنچی تو یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

Recent Posts

وزیر داخلہ بلوچستان کا حلقہ انتخاب بد امنی کی لپیٹ میں ایک ہفتے میں ٹارگٹ کلنگ کی تیسری واردات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)خالق آباد منگچر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق لیویز ذرائع کے مطابق…

1 min ago

مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت، الیکشن کمیشن کے وکیل نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن…

6 mins ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں…

9 mins ago

وزیر خزانہ کا ملک میں ہر قیمت پر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہر…

11 mins ago

عدت کیس شریعت کے بھی خلاف ہے اور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ…

12 mins ago

عمران خان کی قید عالمی قوانین کی خلاف ورزی، فوری رہا کیا جائے، اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ…

36 mins ago