خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کے بڑے بڑے برج الٹ گئے وفاقی و صوبائی وزرا ء کے حمایت یافتہ امیدوار وں کوشکست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، تحریک انصاف کے بڑے بڑے برج الٹ گئے،وفاقی و صوبائی وزرا اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے حمایت یافتہ امیدوار اپنی اپنی نشستوں پر ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پوراپنے حلقے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پورکی سیٹ پر اپنے امیدوار کو جتوانے میں ناکام ہو گئے، تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآاور درہ بن بھی ہار گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسی طرح وزیر مملکت علی محمد خان کے حمایت یافتہ امیدواربھی تحصیل تخت بھائی میں ناکام ہو

گئے،کاٹلنگ میں پی ٹی آئی ایم این اے مجاہد خان کے حلقے کی سیٹ جے یو آئی نے جیت لی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنی تحصیل میں پی ٹی آئی امیدوار کو کامیاب کرانے میں ناکام ہو گئے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حمایت یافتہ امیدوار تحصیل لاھور اور ٹوپی بھی ہارگئے۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو تحصیل زرڑ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب کے امیدواراپنی تحصیل کے ساتھ ہری پور کی بقیہ 2 تحصیلیں بھی ہار گئے،وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے حمایت یافتہ امیدواریوسی کا الیکشن ہار گئے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے امیدوار کو کوہاٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی ایم این اے حبیب اللہ کنڈی کے امیدوار پورا ضلع ہار گئے، حکومتی رکن قومی اسمبلی انور تاج کے امیدوار کو شبقدر تحصیل میں ناکامی ہوئی۔

Recent Posts

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

5 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

11 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

21 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

46 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

59 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago