تبدیلی کا خیبر پختونخواہ میں جنازہ۔۔۔تدفین پنجاب میں ہوگی، تحریک انصاف کی شکست پر اپوزیشن کا طنز

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کا جنازہ نکل آیا ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج دھند میں گم ہو گئے ہیں، عمران خان اور ان کے چمچوں کڑچھوںنے خود ساختہ مقبولیت کا ریفرنڈم دیکھ لیا ہے ،اگر ان میں کچھ شرم ہوتی تو نتائج کے بعد مستعفی ہو جاتے ،ہر گلی محلے سے حکومت سے استعفیٰ دو کا مطالبہ کیا جارہا ہے ،خیبر پختوانخواہ میں جنازہ ۔۔تبدیلی کی تدفین پنجاب میں ہو گی ،حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی کیونکہ انہیں علم ہے

کہ اس کے ذریعے یہاں ان کی حکومت کی قبر کھودی جائے گی ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں گھبرانا نہیں ہے ، ہم انہیں یہاںتبدیلی کا اچھا جواب دیں گے،ہم شہباز گل کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ،اخلاق سے گری ہوئی باتوںکا جواب نہیں دینا چاہتے،ہماری شادیاں اور تقریبات کھلے عام ہوتے ہیں سب کچھ سامنے ہوتاہے، شہبازگل کو کہنا چاہتی ہوں کہ خاندانی تربیت بہت کچھ کہنے سے روکتی ہے ،آپ اور وزیراعظم سیاست کے میدان سے ذلیل و خوار اور گر چکے ہیں ،اتنا گریں کہ لوگ آپ کو پہچان سکیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کو جوتے کے نیچے باندھ رہے ہیں ،آپ کو شرم نہیں آتی آپ خاتون کو تسمے سے باندھنے کی بات کرتے ہیں،یہ ہے نئے پاکستان کے ترجمانوں کی ٹیم ، فرعون کو انجام دیکھنا پڑا آپ کو بھی دیکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے آپ کو تسمے کے قابل نہیں بھی نہیں سمجھا ،خیبر پختوانخواہ کی عوام نے آپ کو جوتے کے نیچے مسلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہبازشریف کے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں عدالتوں میں کیوں نہیں لے کر جاتے ،لندن کی عدالت نے بھی آپ کو جوتے کے نیچے رکھا ہے، لندن کی ہائی کورٹ نے بھی شہزاد اکبر کے ثبوتوں کو جوتے کے نیچے رکھا ،برطانیہ ،متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تمام ریکارڈ کو کھولا گیا پھر شہبازشریف کو کلین چٹ دی گئی ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت مہنگائی ختم نہیں کر سکتی ،بیروزگاری کو کہاں پہنچا دیا گیا ہے ،بجلی کی قیمت میں مزید چار روپے سے زائد اضافہ کرنے جارہے ہیں ،یہ احتساب اور ای وی ایم سے دوبارہ اقتدار میں دوبارہ آنا چاہتے ہیں لیکن اب احتساب کا ڈھول کوئی نہیں سنے گا، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ آپ کی سرکار کرپٹ ترین ہے آپ نے تو زکوۃ کے پیسے کھا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نے خود کہا کہ فیصلہ دبائوں میں دیااور وہ فیصلہ ابھی وہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیتے ،آپ نے ٹی بوائے اور اکائونٹنٹ کے نام پر منی لانڈرنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گی ،گزارش ہوگی اگر آپ کی کوئی ساکھ ہے تو انتخابات کروائیں۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان کیلئے کام کرنا چاہیے لیکن کشمیر کے لئے کوئی نہیں بیٹھا ،افغانستان کے امن کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے لئے کوشش ہونی چاہیے۔

Recent Posts

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

5 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

15 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

40 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

53 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago