پاکستان سے ترکی جانے والی پہلی فریٹ ٹرین کاافتتاح (کل)ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان سے ترکی جانے والی پہلی فریٹ ٹرین کاافتتاح (کل) منگل کو ہوگا،پہلی بارٹرین کے ذریعے سے 3ہزار ٹن سامان ترکی جائیگا ،وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے فریٹ ٹرین کاافتتاح کریں گے ،ٹرین گلابی نمک ،کھجوریں او رچاول لے کرجائے گی،پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پرلوڈ کیاجائے گا،اسلام آباد سے ترکی تک سامان زیادہ سے زیادہ 14دن میں پہنچے گا ،اگر سمندر کے ذریعے سامان بھیجاجائے تو 21دن لگیں گے۔
ذرائع کے مطابق اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او)23دسمبر 2020کو اپنی10ویں اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیروں کی ملاقات کے بعد ترکی کے وزیرٹرانسپورٹ عادل عادل کریسمیلوگلونے اعلان کیاتھا کہ استبول تہران اسلام آبادکے درمیان فریٹ ٹرین سروس اگلے سال شروع کی جائے گی۔

جس کے بعد منصوبہ مارچ2021میں شروع کرناتھااورفریٹ ٹرین 4مارچ کواسلام آباد آنی تھی مگر پاکستان ریلوے حکام کی غلفت کی وجہ سے منصوبہ شرو ع نہیں کیاجاسکا جس کے بعدمئی 2021میںریلوے افسرڈاکٹر حسن طاہر بخاری کو ٹرین منصوبے میں تاخیرکاذمہ دارقراردے کرعہدے سے ہٹادیاگیاتھا۔

اس ٹرین نے ابتداء میں سفر14دن میں مکمل کرناہے بعد میں اس کادورانیہ کم کرکے 11دن اور 12گھنٹے کردیاجائے گا۔ فریٹ ٹرین کا تینوں ملکوں کا مجموعی سفر 6543کلومیٹر ہے استبول سے ایران تک 1950کلومیٹر ایران سے پاکستان باڈر تک 2603کلومیٹر جبکہ ایران باڈرسے اسلام آباد تک فریٹ ٹرین 1990کلومیٹر سفر طے کرے گی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago