انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا مؤقف دہرایا کیا کہ کشمیری جنگ کا حکم کریں تو ہم ساتھ ہوں گے اور اگر وہ چاہیں گے کہ امن کرنا ہے تو ہم امن کریں گے کیونکہ کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں گے . بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے . چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 25 جولائی آزاد کشمیر کے لیے امتحان ہیاور انتخابات شفاف ہوئے تو یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوں گی اور اگر عوام نے ساتھ دیا تو ہم باغ کی قسمت بدل دیں گے . انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو جب وزیراعظم تھیں تو پوری دنیا پاکستان کی بات سنتی تھی آج کٹھ پتلی بات کرتا ہے تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں اس لیے کشمیری عوام فیصلہ کریں کہ انہیں عوامی وزیراعظم یا کٹھ پتلی وزیراعظم چاہیے . علاوہ ازیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج تک ن لیگ کی حکومت ہے، انہوں نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا، لیگی حکومت نے آپ کو لاوارث چھوڑا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے . بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ’وفاقی وزیر جو گندا وزیر ہے‘ کو کشمیر بھیجا گیا تھا جس نے ذوالفقار علی بھٹو کو ’غدار‘ کہا تھا لیکن 25 جولائی کو کشمیری تیر پر مہر لگا کر ان لوگوں سے انتقام لیں گے، ان لوگوں کو اپنے چہرے آئینے میں دیکھنا چاہیں جس میں وہ ایک ایسے شخص کو دیکھیں گے جو کشمیر پر سودا کرنا چاہتا ہے . انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شخص کو غدار کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان میں ایٹمی صلاحیت پیدا کی، جس نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا، جو 90 ہزار جنگی قیدیوں کو بھارت سے واپس لایا، جس نے بھارت سے 5 ہزار مربع میل زمین دوبارہ حاصل کیا، جس نے پاکستان کو ایک اسلامی اور جمہوری ملک بنایا، یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے اور یہ ’بدتمیز اور گندا‘ وزیر انہیں غدار کہتا ہے . . .
آزاد کشمیر (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وہی وزیر اعظم ہے جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جیتنے کی دعا کرتا رہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بات کرنے والے زرا آئنہ دیکھیں، بھارتی جاسوس کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں . باغ اور مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کیدوران انہوں نے کہا کہ کوئی کٹھ پتلی جماعت کشمیر سے ہمارا تعلق نہیں توڑ سکتی اور وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے .
متعلقہ خبریں