بھارتی جاسوس کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں

آزاد کشمیر (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وہی وزیر اعظم ہے جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جیتنے کی دعا کرتا رہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بات کرنے والے زرا آئنہ دیکھیں، بھارتی جاسوس کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں۔باغ اور مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کیدوران انہوں نے کہا کہ کوئی کٹھ پتلی جماعت کشمیر سے ہمارا تعلق نہیں توڑ سکتی اور وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا مؤقف دہرایا کیا کہ کشمیری جنگ کا حکم کریں تو ہم ساتھ ہوں گے اور اگر وہ چاہیں گے کہ امن کرنا ہے تو ہم امن کریں گے کیونکہ کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 25 جولائی آزاد کشمیر کے لیے امتحان ہیاور انتخابات شفاف ہوئے تو یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوں گی اور اگر عوام نے ساتھ دیا تو ہم باغ کی قسمت بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو جب وزیراعظم تھیں تو پوری دنیا پاکستان کی بات سنتی تھی آج کٹھ پتلی بات کرتا ہے تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں اس لیے کشمیری عوام فیصلہ کریں کہ انہیں عوامی وزیراعظم یا کٹھ پتلی وزیراعظم چاہیے۔علاوہ ازیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج تک ن لیگ کی حکومت ہے، انہوں نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا، لیگی حکومت نے آپ کو لاوارث چھوڑا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ’وفاقی وزیر جو گندا وزیر ہے‘ کو کشمیر بھیجا گیا تھا جس نے ذوالفقار علی بھٹو کو ’غدار‘ کہا تھا لیکن 25 جولائی کو کشمیری تیر پر مہر لگا کر ان لوگوں سے انتقام لیں گے، ان لوگوں کو اپنے چہرے آئینے میں دیکھنا چاہیں جس میں وہ ایک ایسے شخص کو دیکھیں گے جو کشمیر پر سودا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شخص کو غدار کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان میں ایٹمی صلاحیت پیدا کی، جس نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا، جو 90 ہزار جنگی قیدیوں کو بھارت سے واپس لایا، جس نے بھارت سے 5 ہزار مربع میل زمین دوبارہ حاصل کیا، جس نے پاکستان کو ایک اسلامی اور جمہوری ملک بنایا، یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے اور یہ ’بدتمیز اور گندا‘ وزیر انہیں غدار کہتا ہے۔

Recent Posts

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…

5 mins ago

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

6 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

8 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

8 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

8 hours ago