کراچی (قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے پاکستان آنے والا کورونا زدہ مسافر کراچی پہنچنے پر قرنطینہ سے فرار ہوگیا، خبر ملتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والا کورونا متاثرہ مسافر ائیرپورٹ پر قرنطینہ مرکز سے فرار ہوگیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کا رہائشی متاثرہ شخص نیاز علی سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 708کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچا تھا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی ایک پرواز کے مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا مثبت آنے والے مسافر کو ایئرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں بنائے گئے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق مسافر نیاز علی کا ائیرپورٹ پر ہی ریپڈ ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا مثبت آیا، ایف آئی اے کی مبینہ غفلت کے سبب مسافر ائیرپورٹ کے قرنطینہ ایریا سے فرار ہوا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی گئی لیکن مسافر کو ڈھونڈا نہ جاسکا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…