ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بہت بری خبر سامنے آئی ہے۔ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہو گئی۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سی می وی 4 کیبل کٹ جانے کے سبب ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 1 ٹیرا بائٹ تک کم ہو گئی۔ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہو گئی۔متاثرہ سی می وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام جنوری میں مکمل ہو گا۔انٹرنیٹ اسپیڈ رش کے اوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں بھی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیت کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قرہی خراب ہو گیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیت اسپیڈ سست رہی۔ پاکستان بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں دشواری کا سامنا رہا۔کہا گیا تھا کہ فیس بک ، یوٹیوب، انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے کئی روز تک مسائل کا سامنا ہو گا کیونکہ انٹرنیٹ کی رفتار بحال ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

۔متحدہ عرب امارات کے قریب انٹرنیٹ کیبل خراب ہونے سے انٹرنیٹ کی رفتار سست تھی۔ڈیٹا ٹریفک کو کم صلاحیت والی کیبلز میں منتقل کیا گیا تھا۔بعدازاں پاکستان میں انٹرنیٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا تھا۔ پی ٹی اے کے مطابق کیبل میں فالٹ دور کردیا گیا تھا،تمام ٹیلی کام سروسز معمول کے مطابق فعال ہوگئی، 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل متاثر ہونے سے نیٹ اسپیڈ متاثر ہوئی تھی،40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوا تھا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago