سعودی عرب میں مصنوعی بارش کرنے کا فیصلہ ‘ تیاریاں مکمل کرلی گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں مصنوعی بارش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، دارالحکومت ریاض میں پہلی مصنوعی بارش 15 جنوری 2022 کو ہوگی۔ العربیہ نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکیٹو چیئرمین ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں مصنوعی بارش کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ، مصنوعی بارش کے اس پروگرام میں غیرملکی ماہرین شریک ہوں گے ، 15 جنوری 2022 کو ریاض میں ایسے بادل بنائے جائیں گے جن سے منصوعی بارش برسائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مملکت کے بعض علاقوں میں بارش کا تناسب 5 فیصد سے بڑھا کر20 فیصد تک کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ، مخصوص علاقوں میں مصنوعی بارش کے موقع پربعض ہوائی اڈوں کو مکمل لاجسٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ مصنوعی بارش کے نظام پرمکمل عبور اور مطلوبہ ٹیکنالوجی سعودیہ منتقل کرنے کے لیے غیر ملکی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں بالخصوص دبئی میں سائنسدانوں کی جانب سے زیادہ درجہ حرارت سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارشوں کا سہارا لیا جارہا ہے ، دبئی میں اب ایسے ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں جو بادلوں کی جانب پرواز کرکے بجلی خارج کرکے بارش کو برسانے میں مدد دیتے ہیں ، یہ بجلی کے جھٹکے بادلوں کو اکٹھا ہوکر بارش برسانے پر مجبور کرتے ہیں ، اس تیکنیک کو کلاڈ سیڈنگ کا نام دیا جاتا ہے اور اس کو سالانہ بارشوں کی کم شرح کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہےاور ایسا لگتا ہے کہ دبئی میں یہ طریقہ کار کام کررہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کلاڈ سیڈنگ کے اقدامات متحدہ عرب امارات کے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک میں بارشوں کی مقدار کو بڑھانا ہے ، اس ٹیکنالوجی کو برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ، اس پراجیکٹ کے لیے کام کرنے والے پروفیسر مارٹن امبوم نے بتایا کہ یو اے ای میں اتنے بادل موجود ہیں جو بارش برسانے کی صورتحال کے لیے کافی ہیں ، جب بادل اکٹھے ہوتے ہیں اور ان کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو پھر بارش ہونے لگتی ہے ، یو اے ای کی جانب سے ایسے طریقہ کار کو بھی تلاش کیاجارہا ہے جس سے زمین پر گرنے والی بارش کو بخارات بن کر اڑنے کی بجائے سطح پر محفوظ رکھا جاسکے ، اس مقصد کے لیے یو اے ای میں 130 ڈیم پر کام کیا جائے گا اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 12 کروڑ کیوبک میٹر تک بڑھائی جائے گی۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

60 mins ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

1 hour ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

1 hour ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

1 hour ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

2 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

2 hours ago