مصر (قدرت روزنامہ) مصر میں ایک ڈینٹسٹ نے اپنی اہلیہ کو بچوں کے سامنے قتل کردیا۔ قاتل نے چاقو کے گیارہ وار کیے جو جاں لیوا ثابت ہوئے۔بچوں کے چیخنے پر قاتل آلہ قتل کو نعش پر ہی پھینک کرفرار ہوگیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق ’قتل کی ہولناک واردات عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہوئی۔ میاں بیوی کے درمیان معمولی سے خانگی امور پرتنازع ہوا جو بڑھتے بڑھتے انتہائی حد تک پہنچ گیا۔
‘ہولناک قتل کی واردات مصر کے شمالی علاقے کی کمشنری الدقھلیہ میں ہوئی جہاں سکونت پذیر دندان ساز محمود مجدی نے اپنی لیڈی ڈاکٹر اہلیہ یاسمین حسن یوسف کو تینوں بچوں کے سامنے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔قاتل نے انتہائی طیش کی حالت میں اہلیہ پر چاقو کے گیارہ وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔
ماں کو خون میں لت پت دیکھ کر تینوں بچوں نے شور مچانا شروع کردیا جس سے گھبرا کر قاتل موقع واردات سے فرار ہو گیا۔
بچوں کے شور مچانے پر پڑوسی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کیا۔ پولیس نے نعش اور آلہ قتل اپنی تحویل میں لے کر مفرور قاتل کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔ہولناک قتل کی واردات مصر کے شمالی علاقے کی کمشنری الدقھلیہ میں ہوئی جہاں سکونت پذیر دندان ساز محمود مجدی نے اپنی لیڈی ڈاکٹر اہلیہ یاسمین حسن یوسف کو تینوں بچوں کے سامنے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔
قاتل نے انتہائی طیش کی حالت میں اہلیہ پر چاقو کے گیارہ وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکاتاہم پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی گھریلو تنازعہ پر بات اس حد تک بڑھ گئی کے شوہر نے اپنی بیوی کی جان لے لی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…