نجی ٹی وی جیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک 22 گریڈ کے افسر اس لیے پیشیاں بھگت رہے ہیں کہ وہ کسی کے خلاف بیان نہیں دیتے، حکومت اور نیب کو اوپن چیلنج ہے کہ مقدمے بنائیں اور ثبوت لائیں، جب وقت آئے گا تو ہم درخواست گزار بنیں گے، ہم پوچھیں گے کہ چینی، دوائیوں، ایل این جی اور فرنس آئل کے ڈاکے کس نے ڈالے، ہم پوچھیں گے کہ کابینہ میں جو ڈاکو بیٹھے ہیں یہ کہاں سے آئے تھے اور کون لایا تھا . لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج غریب پس کیوں رہے ہیں، کیا جواب یہ ہے کہ امریکا میں مہنگائی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو شکست فاش دی ہے، وہاں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، آئل ریفائنری بند ہوچکی ہے،چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہے، ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آچکے ہیں، چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی، چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب اور حکومت کو چیلنج دے دیا . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں آج تک کتنے سیاستدانوں سے ریکوری ہوئی ہے، حکومت کو ساڑھے تین سال ہوگئے، ہمت ہے تو اب کرپشن کے کیس بھیجیں، حکومت چاہتی ہے کہ ڈیلی ویجز پر یہی نیب کا چیئرمین رہے .
متعلقہ خبریں