سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور نیب کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب اور حکومت کو چیلنج دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں آج تک کتنے سیاستدانوں سے ریکوری ہوئی ہے، حکومت کو ساڑھے تین سال ہوگئے، ہمت ہے تو اب کرپشن کے کیس بھیجیں، حکومت چاہتی ہے کہ ڈیلی ویجز پر یہی نیب کا چیئرمین رہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک 22 گریڈ کے افسر اس لیے پیشیاں بھگت رہے ہیں کہ وہ کسی کے خلاف

بیان نہیں دیتے، حکومت اور نیب کو اوپن چیلنج ہے کہ مقدمے بنائیں اور ثبوت لائیں، جب وقت آئے گا تو ہم درخواست گزار بنیں گے، ہم پوچھیں گے کہ چینی، دوائیوں، ایل این جی اور فرنس آئل کے ڈاکے کس نے ڈالے، ہم پوچھیں گے کہ کابینہ میں جو ڈاکو بیٹھے ہیں یہ کہاں سے آئے تھے اور کون لایا تھا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج غریب پس کیوں رہے ہیں، کیا جواب یہ ہے کہ امریکا میں مہنگائی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو شکست فاش دی ہے، وہاں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، آئل ریفائنری بند ہوچکی ہے،چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہے، ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آچکے ہیں، چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی، چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا۔

Recent Posts

سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر پاکستان…

22 mins ago

پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج مئوخر کرنے پر آمادہ، اہم شرط رکھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کل ڈی چوک کا احتجاج مئوخر…

32 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام…

40 mins ago

پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، مختلف راستے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل ڈی چوک میں احتجاج…

52 mins ago

کوئی احتجاج ملتوی کرنے کے لیے رابطہ نہ کرے، ہم ہر صورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ہر صورت…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

7 hours ago