اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے 2018ء میں دائر کی گئی پٹیشن اور متفرق درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کرتے ہوئے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی 2018ٰ میں دائر دائر نااہلی کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے پٹیشن خارج کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔عدالت نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 3 سال قبل دائر کی گئی درخواست کے حوالے سے پیر کے روز اہم پیش رفت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سمیت اس حوالے سے 2 درخواستیں سماعت کیلئے منظور کی تھیں، اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے 3 سال قبل 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست منگل 21 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔
عبدالوہاب بلوچ نامی درخواست گزار نے 3 سال قبل عمران خان کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپایا اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست گزار کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ 2018 میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک نامی پارٹی کا حصہ تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد 2019 میں درخواست گزار نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

12 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

42 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

52 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago