مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ مریم انصاری کی رسمِ حنا اور سنگیت کی تقریب سے لی گئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں اُنہیں اپنے بھائی، اداکار علی انصاری اور ہونے والی بھابی، معروف اداکارہ صبور علی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم انصاری کی مہندی سے وائرل ہونے والی تصویروں میں صبور علی اور علی انصاری کو مہندی کی رسم ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خوبصورت فیملی نے مہندی کی تقریب کے لیے حنا کے رنگوں کے ملبوسات کا چناؤ کیا ہے جبکہ سنگیت کی تقریب میں بھی ہلکے رنگوں میں زیب تن یہ فنکار دھمال ڈالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم انصاری نے رواں سال، فروری کے مہینے میں معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کر لیا تھا۔

فروری میں بھی اداکارہ مریم انصاری کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی گئی تھیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

19 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

21 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

37 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

52 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago