شنیرا اکرم نے مریم انصاری کو’خوبصورت دلہن‘ قراردے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اداکارہ مریم انصاری کو ’خوبصورت دلہن‘ قرار دے دیا ہے۔وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے گزشتہ رات کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان اور اداکارہ مریم انصاری کی شادی کے حوالے سے منعقد کی گئی قوالی نائٹ میں شرکت کی ہے۔شنیرا اکرم نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر اس تقریب سی چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے اپنی ایک اسٹوری پر تقریب سے مریم انصاری کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ خوبصورت دلہن ہے‘۔

ایک انسٹا اسٹوری میں انہوں نے وسیم اکرم کی معین خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔انہوں نے اپنی اس اسٹوری پر معین خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ سسر ہیں‘۔

اس کے علاوہ باقی اسٹوریز میں انہوں نے اس تقریب میں پرفارم کرنے والے قوالوں کی ویڈیوز شیئر کیں۔انہوں نے یہ ویڈیوز شیئر کرتےہوئے لکھا کہ’ یہ پاکستان میں شادیوں کا موسم ہے‘۔

اس کے علاوہ شنیرا اکرم نے اپنی انسٹااسٹوریز میں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیاہے۔

اپنی آخری انسٹا اسٹوری میں شنیرا اکرم نے بتایا کہ وہ اس تقریب میں لاؤڈ اسپیکرز کے بالکل پاس بیٹھی تھیں اس لیے اس وقت انہیں اپنے سیدھے والے کان سے کچھ بھی سنائی نہیں دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ مریم انصاری کی رسمِ حنا اور سنگیت کی تقریب سے لی گئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں.یاد رہے کہ مریم انصاری نے رواں سال، فروری کے مہینے میں معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کرلیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 min ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

3 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

4 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

12 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

36 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

40 mins ago