مجھے کوئی بھی اختیارات اضافی نہیں ملے، مرتضیٰ وہاب

(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی، مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی بھی اختیارات اضافی نہیں ملے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل بی ایریا میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ چائنا کٹنگ کے باعث تباہ پارکس کو بحال کر رہے ہیں، جن لوگوں نے بھی چائنا کٹنگ کی، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہم کام کرنا چاہتے ہیں خدارا مخالفین کاموں کو لسانیت کا رنگ نہ دیں۔

نالوں پر سے تجاوزات ہٹانا مشکل کام ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کام متحدہ کےدوست کرسکتے تھے لیکن نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کرنے جارہے ہیں، صنعتی علاقوں میں مہران ہائی وے پر کام چل رہا ہے، ماری پور روڈ پر کام سندھ حکومت نے مکمل کرلیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ پی ٹی آئی کو صحیح غلط کی تمیز دے، گورنر صاحب کی مرضی ہے وہ بلدیاتی بل پر دستخط کریں یا نہ کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ: 3 سالہ بچی کی ریڑھ کی ہڈی سے 5 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں نے موسیٰ خیل کی رہائشی 3 سالہ…

21 mins ago

ڈی چوک میں احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، 21 اکتوبر سے قبل سب اچھا ہو جائےگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک میں…

26 mins ago

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یومیہ اجرت (ڈیلی ویجز)…

41 mins ago

اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف نازیبا گفتگو، ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن کورٹ ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے متعلق…

53 mins ago

’اب ملک میں ہارس ٹریڈنگ جائز ہوگئی‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے…

1 hour ago

آرٹیکل 63 اے کیا ہے، اور اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹیکل 63 اے آئین پاکستان کا وہ آرٹیکل ہے جو فلور کراسنگ…

1 hour ago