دورانِ سماعت ینگ ڈاکٹرز اور دیگر گرفتار افراد نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا . عدالت نے استغاثہ کو آئندہ پیشی پر گواہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا . عدالت کی جانب سے گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی . واضح رہے کہ 16 ینگ ڈاکٹرز اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف کو سیکیورٹی زون میں احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور دیگر مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا . . .
(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد پر فردِ جرم عائد کر دی .
ینگ ڈاکٹرز سمیت 19 افراد کو ضلع کچہری میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا .
متعلقہ خبریں