حکومت نے موسمِ سرما کی تعطیلات 2فیز میں تقسیم کر دیں، کن کن اضلاع میں 23دسمبر سے چھٹیاں ہوں گی؟مکمل تفصیلات آگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے چھٹیوں کو دو فیز میں تقسیم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔

پہلے حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جب کہ دوسری فیز میں باقی اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی ۔23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، نارروال، گجرات،گجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ، اوکاڑہ ، وہاڑی، خانیوال،لاہور،خوشاب،حافظ آباد،ملتان، لودھراں،بہاولنگر،سرگودھا،بہالپور،منڈی بہاالدین ، ننکانہ اور جھنگ شامل ہیں۔جبکہ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ،جہلم، میانوالی،اٹک،مظفر گڑھ،چکوال،بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا تھا۔17 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کو 23 دسمبر سے بند کر دیا جائے گا جس کا جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔جس پر عدالت نے کہا کہ اس سے سموگ میں مزید بہتری ہوگی۔لاہور ہائی کورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب بھر میں اسکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اگلی سماعت پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا جو کہ آج پیش کر دیا جائے گا۔

Recent Posts

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

8 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

18 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

33 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

50 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

1 hour ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

1 hour ago