خیبرپختونخوا الیکشن میں کس غلطی کی قیمت چکانی پڑی؟ وزیراعظم عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا وزیراعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک جے یو آئی ف آگےاور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوبرتری حاصل ہے۔ پشاور کے میئر کی نشست کے لیے 139 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار زبیر علی 12 ہزار 551 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش 11 ہزار 534 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا وزیراعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک جے یو آئی ف آگےاور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوبرتری حاصل ہے۔ پشاور کے میئر کی نشست کے لیے 139 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار زبیر علی 12 ہزار 551 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش 11 ہزار 534 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

1 min ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

6 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

12 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

18 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

24 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

32 mins ago