کے پی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، شہباز شریف

(قدرت روزنامہ)شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کے پی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے . مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کے پی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ حکمران جماعت کی شکست عوام کی کمر توڑ مہنگائی، قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور حکمرانی کی تباہی پر غصے کا اظہار ہے .

شہباز شریف نے مزید کہاکہ یہ ایک ایسے تجربے کے خاتمے کا آغاز ہے جس کی قیمت قوم کو مہنگی پڑی ہے . بلدیاتی انتخابات میں شکست؛ وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کے معاملے پر وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے رپورٹ طلب کی ہے . وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے . انہوں نے مزید کہاکہ اس حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے کہ شکست کی وجہ پارٹی ٹکٹس بنے یا کچھ اور اختلافات ہیں . . .

متعلقہ خبریں