مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ پنجاب کے ضمنی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن کے بعد اب کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی ٹھکائی ہو گئی . خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ، شہبازشریف مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کے پی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ حکمران جماعت کی شکست عوام کی کمر توڑ مہنگائی، قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور حکمرانی کی تباہی پر غصے کا اظہار ہے . شہباز شریف نے مزید کہاکہ یہ ایک ایسے تجربے کے خاتمے کا آغاز ہے جس کی قیمت قوم کو مہنگی پڑی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ تبدیلی کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے .
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کے پی بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ووٹ چوری سینہ زوری مارا ماری، پکڑ دھکڑ جھوٹ فریب منافقت، انتقام احتساب نعرے دعوے سب کے سب دھرے رہ گئے .
متعلقہ خبریں