(قدرت روزنامہ)خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ تبدیلی کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کے پی بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ووٹ چوری سینہ زوری مارا ماری، پکڑ دھکڑ جھوٹ فریب منافقت، انتقام احتساب نعرے دعوے سب کے سب دھرے رہ گئے۔
مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ پنجاب کے ضمنی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن کے بعد اب کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی ٹھکائی ہو گئی۔
خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ، شہبازشریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کے پی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ حکمران جماعت کی شکست عوام کی کمر توڑ مہنگائی، قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور حکمرانی کی تباہی پر غصے کا اظہار ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہاکہ یہ ایک ایسے تجربے کے خاتمے کا آغاز ہے جس کی قیمت قوم کو مہنگی پڑی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…