متحدہ عرب امارات نے سنیما میں فلموں کی سنسر شپ ختم کردی

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ)) متحدہ عرب امارات نے سنیما میں فلموں کی سنسر شپ ختم کردی . عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای میں اب سے تمام نئی فلمیں سینما گھروں میں بغیر کسی سنسر کے ریلیز کی جائیں گی ، جس کا مطلب ہے کہ اب فلموں میں سے بالغ اور بولڈ مواد کاٹا نہیں جائے گا تاہم پہلے 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے جو فلمیں نہیں تھیں اب اس میں عمر کی حد کا اضافہ کرکے نئی حد بندی 21 سال یا اس سے زائد کر دی گئی ہے .

میڈیا ریگولیٹری آفس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ نئی درجہ بندی کے تحت فلموں کو ان کے بین الاقوامی ورژن کے مطابق سینما گھروں میں دکھایا جائے گا اور درجہ بندی ملک میں میڈیا کے مواد کے معیار کی بنیاد پر دی گئی ہے ، سینما گھروں کو نئی عمر کی درجہ بندی پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ، جس کے لیے صارفین کی عمر کے ثبوت اور شناختی دستاویزات کا معائنہ کرنا ہوگا . دوسری طرف سعودی عرب میں بھی سنیما انڈسٹری کو ترقی دینے کے طریقہ کار پر غور کیا جانے لگا ، اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ میں سعودی سنیما کی ترقی، فلموں کی تقسیم اور اس کے آغاز کے بعد سے انڈسٹری کی زبردست ترقی اور فلمیں بنانے کے لیے فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نمایاں ٹرن آؤٹ کی روشنی میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا . سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں مملکت کی سنیما انڈسٹری کو ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، اس میٹنگ کے لیے آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن کی سی ای او ایسرا اسری نے وارنر برادرز پکچرز میں ای ایم ای اے کی علاقائی تقسیم کے نائب صدر ٹوبی ٹینینٹ اور ماجد الفطیم لیزر، انٹرٹینمنٹ، سینماز اور طرز زندگی کے علاقائی مینیجر محمد الہاشمی سے ملاقات کی . معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں شریک افراد نے سعودی سنیما کی ترقی، فلموں کی تقسیم اور اس کے آغاز کے بعد سے انڈسٹری کی زبردست ترقی اور فلمیں بنانے کے لیے فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نمایاں ٹرن آؤٹ کی روشنی میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مملکت کی سنیما انڈسٹری معیاری ترقی سے گزر رہی ہے جس نے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ، خاص طور پر کمیشن کے طریقہ کار کے درمیان جس نے لائسنس اور درجہ بندی کو آسان بنانے اور تیز کرنے میں تعاون کیا . . .

متعلقہ خبریں