متحدہ عرب امارات نے سنیما میں فلموں کی سنسر شپ ختم کردی

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ)) متحدہ عرب امارات نے سنیما میں فلموں کی سنسر شپ ختم کردی۔ عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای میں اب سے تمام نئی فلمیں سینما گھروں میں بغیر کسی سنسر کے ریلیز کی جائیں گی ، جس کا مطلب ہے کہ اب فلموں میں سے بالغ اور بولڈ مواد کاٹا نہیں جائے گا تاہم پہلے 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے جو فلمیں نہیں تھیں اب اس میں عمر کی حد کا اضافہ کرکے نئی حد بندی 21 سال یا اس سے زائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا ریگولیٹری آفس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ نئی درجہ بندی کے تحت فلموں کو ان کے بین الاقوامی ورژن کے مطابق سینما گھروں میں دکھایا جائے گا اور درجہ بندی ملک میں میڈیا کے مواد کے معیار کی بنیاد پر دی گئی ہے ، سینما گھروں کو نئی عمر کی درجہ بندی پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ، جس کے لیے صارفین کی عمر کے ثبوت اور شناختی دستاویزات کا معائنہ کرنا ہوگا۔

دوسری طرف سعودی عرب میں بھی سنیما انڈسٹری کو ترقی دینے کے طریقہ کار پر غور کیا جانے لگا ، اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ میں سعودی سنیما کی ترقی، فلموں کی تقسیم اور اس کے آغاز کے بعد سے انڈسٹری کی زبردست ترقی اور فلمیں بنانے کے لیے فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نمایاں ٹرن آؤٹ کی روشنی میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں مملکت کی سنیما انڈسٹری کو ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، اس میٹنگ کے لیے آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن کی سی ای او ایسرا اسری نے وارنر برادرز پکچرز میں ای ایم ای اے کی علاقائی تقسیم کے نائب صدر ٹوبی ٹینینٹ اور ماجد الفطیم لیزر، انٹرٹینمنٹ، سینماز اور طرز زندگی کے علاقائی مینیجر محمد الہاشمی سے ملاقات کی۔
معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں شریک افراد نے سعودی سنیما کی ترقی، فلموں کی تقسیم اور اس کے آغاز کے بعد سے انڈسٹری کی زبردست ترقی اور فلمیں بنانے کے لیے فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نمایاں ٹرن آؤٹ کی روشنی میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مملکت کی سنیما انڈسٹری معیاری ترقی سے گزر رہی ہے جس نے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ، خاص طور پر کمیشن کے طریقہ کار کے درمیان جس نے لائسنس اور درجہ بندی کو آسان بنانے اور تیز کرنے میں تعاون کیا۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

49 mins ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

57 mins ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

1 hour ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

1 hour ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

1 hour ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

1 hour ago